27 مارچ، 2023، 4:56 PM

پاکستان کے سیاسی معاملات پر امریکہ کا ردعمل

پاکستان کے سیاسی معاملات پر امریکہ کا ردعمل

امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے ۔ 

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہیے  اور پاکستانی عوام کے پُرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ۔

اس سے پہلے ڈيموکریٹ رکن ڈاکٹر آصف محمود بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ، عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے ، ان کے ہزاروں کارکن گرفتار کیے جاچکے ہيں ، اب تک جو کچھ نظر آیا ہے وہ صرف ایک جھلک ہے ۔

News ID 1915530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha